ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنگال میں گھر گھر پہنچائے جائیں گے بی جے پی کے نظریات: وجے ورگیہ

بنگال میں گھر گھر پہنچائے جائیں گے بی جے پی کے نظریات: وجے ورگیہ

Sun, 09 Apr 2017 11:06:13    S.O. News Service

کولکاتہ،8؍اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ریاست میں ہونے والے تین مرحلے کے پنچایت انتخابات کے پیش نظر بی جے پی نے اپنی تیاری شروع کر دی ہے۔ پارٹی کے ریاستی امور کے انچارج اور قومی جنرل سکریٹری کیلاش وجیہ ورگیہ نے ہفتہ کو کولکاتہ میں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ان کی پارٹی پنچایت انتخابات میں حکمراں ترنمول کو کوئی رعایت نہیں دے گی۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات سے پہلے پارٹی کے کارکنان گھر گھر جا کر بی جے پی کے نظریات کی تشہیر کریں گے۔ گزشتہ دنوں رامنومی کے دوران ریاست میں ہوئے مسلح مظاہروں کے سوال پر وجے ورگیہ نے کہا کہ قانون کا نظام قائم رکھنا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے، اگر حکومت جانبدارانہ رویہ اختیار کرتی ہے تو اس سے نمٹنے کی ذمہ داری بھی حکومت کی ہی ہوگی۔
 


Share: